قومی اسمبلی ، شیخ روحیل اصغر اور جمشید دستی میں لفظی جنگ اور گالم گلوچ‘ جمشید دستی روحیل اصغر کو جھوٹا اور چور کہتے رہے

بدھ 15 مارچ 2017 16:35

قومی اسمبلی ، شیخ روحیل اصغر اور جمشید دستی میں لفظی جنگ اور گالم گلوچ‘ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب کے خطا ب کے دوران (ن) لیگ کے شیخ روحیل اصغر اور آزاد رکن جمشید دستی کے درمیان لفظی جھڑپ اور گالم گلوچ‘ جمشید دستی روحیل اصغر کو جھوٹا اور چور کہتے رہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان میں وزیر پارلیمانی امور کی تقریر کے دوران آزاد رکن جمشید دستی بار بار مداخلت اور آوازے کستے رہے شیخ آفتاب جیسے ہی کسی حکومتی مصوبے کا ذکر کرتے یا وزیراعظم نواز شریف کی تعریف کرتے تو جمشید دستی اپنی نشست پر اٹھ کھڑے ہوتے اور نو نو کی آواز بلند کرتے اس موقع پر (ن) لیگی رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر بھی اٹھ کھڑے ہوئے اور جمشید دستی کو جواب دینا شروع کردیا جس پر دونوں ایک دوسرے سے الجھ پڑے جمشید دستی روحیل اصغرکو چور اور جھوٹا کہتے رہے اور غصے میں ان کی طرف آوازے کستے رہے اس موقع پر فاٹا ارکان کے قائد شاہ جی گل آفریدی نے جمشید دستی کو جبکہ نون لیگی ارکان نے روحیل اصغر کو چپ کرایا۔