حکومت نے ملکی برآمدات کا بیڑا غرق کردیا ، معیشت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ،مہرین انور راجہ

بدھ 15 مارچ 2017 16:50

حکومت نے ملکی برآمدات کا بیڑا غرق کردیا ، معیشت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ریڈ زون میں داخل ہوگئی ہے ،حکومت نے ملکی برآمدات کا بیڑا غرق کردیا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے ،برآمدات میں مسلسل کمی سے ملکی معیشت تباہ ہورہی ہے ،پاکستان درآمدی ملک بنتا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی تجارتی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے ، معاشی صورت حال روزبہ روز خراب ہورہی ہے ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ،انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملکی برآمدات کو 25ارب ڈالر تک پہنچایا مگر موجودہ حکومت سے سب کچھ تباہ کردیا ،وفاقی وزراء خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں وہ حقائق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ، بے روزگاری میں خطر ناک حدتک اضافہ پر بھی حکومت خاموش ہی

متعلقہ عنوان :