لاہور، سی آئی اے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ واقع کی تفتیش جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا،سی سی پی او لاہور

بدھ 15 مارچ 2017 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا ہے کہ فورٹ روڈ پر سی آئی اے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کے واقع کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا گزشتہ روزپولیس لائن میں شہید کانسٹیبل ظفر کی نمازجنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ زخمی پولیس انفارمر کی حالت بھی اتنی اچھی نہیں انہوںنے کہا کہ جو پولیس اہلکار فائرنگ کی زد میں آئے وہ سی آئی اے کی ریکی پارٹی تھی جو ملزمان کے گھر کی ریکی کرنے کے لئے گئی جبکہ یونیفارم میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی ریڈنگ ٹیم ریکی پارٹی کے پیچھے تھی لیکن ملزمان نے فائرنگ کردی

متعلقہ عنوان :