ہانگ کانگ میں 20 سالہ پاکستانی پولیس اہلکار ہیرو بن گیا

افضال ظفر نے 20 میٹر اونچی کرین پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کی جان بچائی

بدھ 15 مارچ 2017 18:07

وکٹوریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) ہانگ کانگ میں 20 سالہ پاکستانی پولیس اہلکار ہیروبن گیا ،افضال ظفر نے 20 میٹر اونچی کرین پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کی جان بچائی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں 20 سالہ پاکستانی نڑاد پولیس اہلکار کی ان دنوں خوب تعریف ہورہی ہے ، پولیس جوان نے 20 میٹر اونچی کرین پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو اردوزبان میں قائل کر کے نیچے اتارا ، مقامی کینٹونی زبان بھی روانی سے بولنے والے کانسٹیبل افضال ظفر صرف ایک سال قبل پولیس فورس میں شامل ہوئے تھے ، وہ ،،ہانک کانگ پولیس میں واحد پاکستانی نڑاد افسر ہیں ، سماجی میڈیا اور ہانگ کانگ کی مسلم کونسل نے ان کیپیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی ہے۔

متعلقہ عنوان :