ملتان ہائیکورٹ نے عبدالغفارڈوگرکیخلاف جعلی ڈگری رکھنے کی درخواست خارج کردی

بدھ 15 مارچ 2017 19:23

ملتان ہائیکورٹ نے عبدالغفارڈوگرکیخلاف جعلی ڈگری رکھنے کی درخواست ..
ملتان۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹرجسٹس شاہدکریم نے این اے 148 سے ممبرقومی اسمبلی ملک عبدالغفارڈوگر کے خلاف جعلی ڈگری رکھنے کی درخواست خارج کرنے کاحکم دے دیا،عبدالغفارڈوگرکے وکیل رانا آصف نے بتایاکہ حلقہ این اے 148کے ووٹرامن کھیڑا نے عبدالغفارڈوگر کیخلاف ڈیرہ اسمعٰیل خان کے مدرسہ کی بوگس سندرکھنے پر نااہل قراردینے کی جھوٹی درخواست دائرکی تھی جسے عدالت نے خارج کرنے کاحکم دیاہے،عبدالغفارڈوگرکے وکیل نے بتایاکہ ان کے موکل کیخلاف اس طرح کی جھوٹی درخواست 2012ء میں بھی خارج کی جاچکی ہے،انہوںنے مزیدبتایاکہ ان کے موکل پرجھوٹاالزام لگایاگیاتھااوردرخواست کنندہ عدالت میں کسی قسم کا کوئی ثبوت یاگواہ پیش نہیں کرسکا،جس کی بناء پرعدالت نے ان کے موکل کیخلاف دائردرخواست خارج کرنے کاحکم دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :