اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید سی آئی اے کانسٹیبل ظفر اقبال کی نماز جناز ادا ، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او امین وینس اور دیگر پولیس افسران کی شرکت

بدھ 15 مارچ 2017 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مارچ2017ء) اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سی آئی اے کانسٹیبل ظفر اقبال کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او امین وینس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقے میں سی آئی کے اہلکاروں پر اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی جس میں کانسٹیبل ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا تھا شہید کانسٹییبل کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی شہید ظفر اقبال کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر پولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی کی شہید پولیس اہلکار کی مغفرت کیلئے تمام پولیس افسران نے دعا کی۔