ضلع ایبٹ آباد کی 2تحصیلوںمیں515ٹیموں نے گھر گھر مردم شماری کا آغاز کردیا

بدھ 15 مارچ 2017 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) ضلع ایبٹ آباد کی 2تحصیلوں ایبٹ آباد اورحویلیاںمیں515ٹیموں نے گھر گھر مردم شماری کا آغاز کردیا ہے۔3افراد پر مشتمل ہر ٹیم میں ایک پولیس اہلکار،پاک فوج کا ایک جوان اورایک محکمہ تعلیم کااہلکار شامل ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آبادرومان ہرانہ نے اس حوالہ سے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ تحصیل ایبٹ آباد اورحویلیاں کے ہرسرکل کا ڈی ایس پی مردم شماری ٹیم کی نگرانی کرے گا۔ضلع ایبٹ آباد میں محکمہ شماریات کے 13اہلکار سپرنٹنڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تحصیل ایبٹ آباد میں 3افراد پر مشتمل 381جبکہ تحصیل حویلیاں میں 124ٹیمیں مردم شماری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :