کراچی، تعلیمی اداروں اور گلی کوچوں میں منشیات کی فروخت کرنے والے 11 ملزمان گرفتار، ہیروئن اور منشیات برآمد

بدھ 15 مارچ 2017 22:32

کراچی، تعلیمی اداروں اور گلی کوچوں میں منشیات کی فروخت کرنے والے 11 ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سندھ نے تعلیمی اداروں اور گلی کوچوں میں منشیات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 15.33 کلو گرام ہیروئن اور 51.37 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اے این ایف ترجمان کے مطابق کراچی کے تعلیمی اداروں(اسکول، کالج اور یونیورسٹی) اور گلی کوچوں میں منشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف 8 آپریشن میں 15.33 کلو گرام ہیروئن اور 51.37 کلو گرام چرس برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

اے این ایف کے جوائنٹ ڈائریکٹر سندھ کرنل عاصم نے ’’ اے پی پی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ایسے افراد کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں اور گلی کوچوں کو منشیات سے پاک کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :