Live Updates

سید ظفرعلی شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کی عدم منظوری بارے زیر التوا درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے نئی درخواست دائر کردی

بدھ 15 مارچ 2017 22:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید ظفرعلی شاہ نے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفوں کی عدم منظوری کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں زیر التوا اپنی آئینی درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے نئی متفرق درخواست دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو دائرنئی درخواست میں سیدظفر علی شاہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی اپنے استعفے دے چکے ہیں، عدالت میں ان کے استعفوں کے بارے میں آئینی نکتہ کی تشریح کا معاملہ بدستور زیر التوا ہے، اس لئے استدعا ہے کہ زیر التوا مقدمہ کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرکے اس کا جلد فیصلہ سنایاجائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات