رشوت لینے کا الزام،مکہ میں سعودی سکیورٹی اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 22:35

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) مکہ میں سرکاری سیکیورٹی اہلکارکو رشوت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق اہلکار نے شہر میں منہدم جائیداد کے منصوبے میں نرمی برتنے کے عوض ایک ملین سعودی ریال رشوت وصول کی ،ْحکام نے کیس کے متعلق معلومات ملزم کے موبائل فون سے حاصل کی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ متعلقہ حکام کو مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو 10سال قید یا 1ملین سعودی ریال جرمانہ کیا جائیگایا یہ دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :