امریکا میں برفانی طوفان سے مختلف ریاستیں شدید متاثر

ْشکاگو ،بالٹی مور ،واشنگٹن اور فلاڈیلفیا میں اسکول اور سڑکیں بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ شکاگو، نیوجرسی، میری لینڈ سمیت کئی ریاستیں برفانی طوفان اور تیز ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں ،ْامریکی میڈیا

بدھ 15 مارچ 2017 22:41

امریکا میں برفانی طوفان سے مختلف ریاستیں شدید متاثر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) امریکا میں برفانی طوفان سے مختلف ریاستیں شدید متاثر ہوئیں ،ْشکاگو ،بالٹی مور ،واشنگٹن اور فلاڈیلفیا میں اسکول اور سڑکیں بند اور ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں برفانی طوفان سے کروڑوں افراد متاثرہوئے، نیویارک،نیوجرسی ،پنسلوانیا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذکی گئی ہے ،ْ شکاگو،میری لینڈسمیت کئی ریاستیں خون جماتی ہواو?ں کی لپیٹ میں ہیں، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ بوسٹن میں اسکول بند رکھنے کااعلان کردیا گیا۔

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،ْ بس اورٹرین سروس متاثر جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو، نیوجرسی، میری لینڈ سمیت کئی ریاستیں برفانی طوفان اور تیز ہوائوں کی لپیٹ میں ہیں ،شدید موسم کے باعث شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہیجبکہ اسکول بند کردئیے گئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث شہری ایئرپورٹ پر پھنس کررہے گئے ہیں،کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے،سڑکوں پر پڑی کئی انچ برف کے باعث انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے نکلنے والوں کو بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔حکام نے نیویارک ،نیو جرسی ،پنسلوانیا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے اورتیز ہوائوں کے باعث ساحلی پٹی پررہنیوالوں کو خبردار رہنے کا کہاگیا ۔

متعلقہ عنوان :