عمران فاروق قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم کیلئے 30 مارچ کی تاریخ مقرر

بدھ 15 مارچ 2017 21:41

ن اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے تینوں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید تینوں گرفتار ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 30 مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔

متعلقہ عنوان :