42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں بلال، سجاد، آصف اور اسجد نے فتوحات کی ڈبل ہیٹرک مکمل کر لی

بدھ 15 مارچ 2017 21:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) جوبلی انشورنس 42ویں قومی سنوکر چیمپئن شپ میں محمدبلال، محمدسجاد، محمد آصف اور اسجداقبال نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے چوتھے روز کھیلے گئے میچز میں محمدبلال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آکاش رفیق کو 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل چھٹی کامیابی حاصل کی، محمد آصف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہادرخان کو با آسانی 4-0 فریمز سے زیر کر کے فتوحات کی ڈبل ہیٹرک مکمل کر لی، محمدسجاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے منورخلیق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے شکست دے کر مسلسل چھٹی فتح اپنے نام کی، اسجداقبال کی بھی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے، انہوں نے فرحان نور کو 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل چھٹی کامیابی سمیٹی، بابرمسیح نے خرم آغاز کو 4-2 فریمز سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں عمران شہزاد نے سلطان محمد کو 4-1 فریمز سے شکست دی، عمران شہزاد نے میچ میں 103 کی بریک کھیلی۔

متعلقہ عنوان :