لاہور،ٹبی فائرنگ میں زخمی دوسرا سی آئی اے اہلکار بھی جان کی بازی ہار گیا

میاں رضوان گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے

جمعرات 16 مارچ 2017 12:24

لاہور،ٹبی فائرنگ میں زخمی دوسرا سی آئی اے اہلکار بھی جان کی بازی ہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سی آ ئی اے اہلکار میاں رضوان بھی جان کی بازی ہار گیا جبکہ ان کا ساتھی افضال میو ہسپتال میں داخل ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ٹبی سٹی کے علاقے میں سی آئی اے اہلکاروں پر نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اہلکار ظفر اقبال ، میاں رضوان اور افضال زخمی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ظفر اقبال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ میاں رضون نے میو ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ افضال تا حال زخمی حالت میں داخل ہے