امریکا و کینیڈا میں برف باری سے 12افراد ہلاک

برفانی طوفان سے معمولات زندگی مفلوج،رواں ہفتی7900 سے زائدپروازیں منسوخ

جمعرات 16 مارچ 2017 12:24

امریکا و کینیڈا میں برف باری سے 12افراد ہلاک
واشنگٹن ، ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) امریکا اور کینیڈا میں شدید برف باری کے باعث 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی امریکامیں برفانی طوفان سے اب تک 6افرادہلاک ہوچکے ہیں۔شمال مشرقی امریکامیں30انچ سیزیادہ برف پڑچکی ہے۔رواں ہفتی7900سیزائدپروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ اس خراب موسم کی وجہ سیکئی اسکول بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر مشرقی کینیڈا میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گیا بر ف باری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں اب تک 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔شہر میں 70 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیںمشرقی کینیڈا میں شدید برف باری نے روز مرہ کے معمولات کو مفلوج کر دیا۔ برفباری کی وجہ سے اسکول بند، ٹریفک معطل جبکہ ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مختلف حادثات میں چھ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ برفباری اور طوفان کی وجہ سے پچپن ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ مونٹریال میں اکتیس انچ سے زیادہ برف پڑ چکی ہے۔ کینیڈین محکمہ موسمیات نے مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے

متعلقہ عنوان :