حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں، میڈیا زیادہ اہمیت دے رہا ہے،یوسف رضاگیلانی

، پارٹی قیادت سے کہوں گا دفاعی پوزیشن اختیار کر نے کی ضرورت نہیں مگر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے، سابق وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 12:24

حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں، میڈیا زیادہ اہمیت دے رہا ہے،یوسف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں صرف میڈیا نے ان کو زیادہ اہمیت دیدی ، پارٹی قیادت سے کہوں گا دفاعی پوزیشن اختیار کر نے کی ضرورت نہیں مگر ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔

(جاری ہے)

ٹڈاپ سکینڈل کیس کی سماعت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی حسین حقانی کے مضمون بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات بڑی بات نہیں ،میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دے دی ہے،پارٹی سے کہوں گا دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں حسین حقانی پیش ہوتے رہے ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے معاملات اس وقت سندھ سے مختلف ہیں،پنجاب میں لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے ۔یاد رہے کہ ایبٹ آبا د آپریشن کے بارے حسین حقانی کے مضمون کے بعد یوسف گیلانی،آصف زرداری اور حسین حقانی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔