ملک میں اس وقت ایڈز کے 8133 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے‘ مرض کے ٹیسٹ کرانے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے‘

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لئے رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ کرانے کی تجویز اچھی ہے، ڈاکٹر درشن

جمعرات 16 مارچ 2017 13:17

ملک میں اس وقت ایڈز کے 8133 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے‘ مرض کے ٹیسٹ کرانے ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر درشن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ایڈز کے 8133 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے‘ اس مرض کے ٹیسٹ کرانے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے‘ اراکین پارلیمنٹ حوصلہ افزائی کے لئے اگر رضاکارانہ طور پر ٹیسٹ کرائیں تو یہ تجویز اچھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پروین مسعود بھٹی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں 34 ہسپتالوں میں 8133 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی ہیں اور ان میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈز کے مرض کے ٹیسٹ کرانے میں ہچکچاہٹ حائل نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے اس تجویز کی حمایت کی کہ ایوان میں موجود اراکین پارلیمنٹ کے رضاکارانہ بلڈ ٹیسٹ کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :