اسرائیلی فوج کی غزہ پر فائرنگ، متعدد مکانات تباہ ،علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

جمعرات 16 مارچ 2017 14:17

اسرائیلی فوج کی غزہ پر فائرنگ، متعدد مکانات تباہ ،علاقہ اندھیرے میں ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے متعدد اہداف پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی اور مشرقی غزہ میں متعدد مقامات پر میزائل برسائے۔

(جاری ہے)

وسطی غزہ میں دیر البلح کے مغرب میں ایک مزاحمتی کیمپ پر دو میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کو نقصان پہنچا۔

ادھر مشرقی غزہ میں ایف 16 جنگی طیاروں سے دو میزائل داغے گئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بجلی کے کھمبے گرگئے اور الشجاعیہ اور اس کے اطراف میں علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

متعلقہ عنوان :