بدین میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے‘ میری بعض سکیموں پر قومی خزانے سے 80 فیصد رقم خرچ ہو چکی ہے انہیں مکمل کیا جائے، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

جمعرات 16 مارچ 2017 14:20

بدین میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے‘ میری بعض سکیموں پر قومی خزانے ..
اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ بدین میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے‘ بطور سپیکر میری بعض سکیموں پر قومی خزانے سے 80 فیصد رقم خرچ ہو چکی ہے‘ انہیں مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بدین ساحلی علاقہ ہے یہاں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی اس کا نوٹس لیا ہے۔ بطور سپیکر میری بعض سکیموں پر قومی خزانہ کی 80 فیصد رقم خرچ ہو چکی ہے۔ حکمران اپنی تختی لگا کر یہ سکیمیں مکمل کرکے عوام کو پنے کا صاف پانی فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔