اظہرعلی اورسہیل خان کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا،رمیز راجہ

سہیل خان پی ایس ایل کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں،رمیز راجہ

جمعرات 16 مارچ 2017 14:48

اظہرعلی اورسہیل خان کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا،رمیز راجہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ نے دورہ ویسٹ انڈیزکے لیے اظہرعلی اور سہیل خان کو منتخب نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں پلیئرزکو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ سہیل خان پاکستان سپر لیگ کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے ایونٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں، وہ ٹی ٹوئنٹی کے کامیاب بولر ہیں، انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے جس طرح کامران اکمل کو سپرلیگ میں عمدہ پرفارمنس پر شامل کیا ہے اسی طرح سہیل خان کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے تھا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں اظہر علی کو ون ڈے ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھی حیرت ہوئی کیونکہ ان کی کارکردگی اتنی بری نہیں تھی۔