آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے سے 3 کوہ پیما ہلاک، ایک لاپتہ

جمعرات 16 مارچ 2017 15:03

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) آسٹریا میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقآسٹریا میں ایلپس کے پہاڑی سلسلے میں ایک بہت بڑا برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین کوہ پیما ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آسٹرین پریس ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز بعد دوپہر پیش آیا، اور اس برفانی تودے کی زد میں آ جانے والے کوہ پیماں کا گروپ آٹھ افراد پر مشتمل تھا۔ چار افراد خود کو برف کے نیچے سے نکالنے میں کامیاب رہے جبکہ پانچویں لاپتہ کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔ یہ برفانی تودہ ایلپس کے پہاڑی سلسلے کی قریب ڈھائی ہزار میٹر بلند چوٹی یوخ گروبن کوپف سے ٹوٹ کر گرا تھا۔

متعلقہ عنوان :