ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر و چیئر مین مجلس قائمہ ہائیر ایجوکیشن، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن نے مجلس قائمہ کا اجلاس 21مارچ کو طلب کر لیا

جمعرات 16 مارچ 2017 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی و چیئر مین مجلس قائمہ ہائیر ایجوکیشن، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن نے مجلس قائمہ کا اجلاس 21مارچ کو ایڈمن بلاک اسمبلی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس اہم اجلاس میں سید افتخار علی گیلانی وزیر ہائیر ایجوکیشن، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن، چوہدری شہزاد محمود ایم ایل اے، محترمہ سحرش قمر ایم ایل اے، ملک محمد نواز خان ایم ایل اے، عامر غفار لون ایم ایل اے ممبران مجلس قائمہ سمیت محکمہ ایلیمنٹری و سکینڈری ایجوکیشن، محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ قانون کے متعلقہ اعلیٰ حُکام شرکت کریں گے۔

مجلس قائمہ کے اجلاس میں رولز 1994ء (لاگو) کو مزید فعال اور بہتر بنانے کے لیئے ضروری ترامیم کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کی جائینگی۔ کمیٹی کا اجلاس 22مارچ کو بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :