سابق صدر ووزیراعظم سردار سکندرحیات خان کاتحریک آزادی کشمیرکے ہیروغازی کشمیر سردار فتح محمدخان کریلوی کی برسی کے موقع پر ’’ سردار سکندر حیات خان پبلک ویلفیئرٹرسٹ ‘‘کے قیام کا اعلان

جمعرات 16 مارچ 2017 16:45

فتح پو تھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) آزادکشمیرکے سابق صدر ووزیراعظم سالار جمہوریت سردار سکندرحیات خان نے تحریک آزادی کشمیرکے ہیروغازی کشمیر سردار فتح محمدخان کریلوی کی برسی کے موقع پر ’’ سردار سکندر حیات خان پبلک ویلفیئرٹرسٹ ‘‘کے قیام کا اعلان کیا یہ ٹرسٹ فتح پور تھکیالہ کے ایل او سی پرزخمی اور شہید ہونے والوں کے خاندانوں کی مالی امداد ،سکولوں میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے بچوںکو وظائف دینے ، یتیم اور بے سہارا بچوں اور بچیوں کی شادی بیاہ کے لئے مالی امداد سمیت دیگر عوامی فلاح وبہبود کے لیے کام کرے گا ۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیرسردار سکندر حیات خان ٹرسٹ کے لیے 20 لاکھ روپے کا چیک دیا جبکہ فتح پور تھکیالہ میں غازی کشمیر کے مزار کے قریب ان کی ذاتی مارکیٹ جس کا ماہوار 50ہزار سے زائد کرایہ ہے کو بھی ٹرسٹ کے نام منسوب کردیا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے وزیر برقیات راجہ نثار احمدخان اور سردار مسعود سرفراز نے پانچ ، پانچ لاکھ روپے ٹرسٹ کے لئے عطیات دینے کے اعلان کیے۔

سابق وزیراعظم سردار سکندرحیات خان نے کہا کہ یہ ٹرسٹ پورے حلقہ کے عوام بالخصوص غریب لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے میں نے اپنی سیاسی زندگی میں جہاں آزاد جموں وکشمیر اور بالخصوص حلقہ فتح پور تھکیالہ کے عوام کی بالا تخصیص خدمت کی ہے اب بیماری کی حالت میں بھی اس حلقہ کے عوام کی خدمت اس ٹرسٹ کے ذریعے جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے عوام سے پیار اور انس ہے اسی وجہ سے صدر اوروزیراعظم آزاد کشمیر رہنے کے باوجود فتح پور تھکیالہ میں ہی عوام کے ساتھ رہ رہا ہوں ۔

حلقہ کے عوام اور پارٹی کارکنان میری برادری ہیں میں نے ہمیشہ یہاں خوشیاں بانٹی ہیںفتح پور تھکیالہ کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں ۔انھوں نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان سے بھی کہاکہ وہ ایل او سی پرآباد انتخابی حلقوں میں اس طرح کی ویلفیئرکمیٹیاں بنائیں جو متاثرین کو فوری طورپرامداد بہم پہنچاسکیں۔اس موقع پرآزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے سردار سکندرحیات پبلک ویلفیئرٹرسٹ کی طرف سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو پانچ پانچ ہزار روپے کے وظائف اور سرٹیفکیٹ دیئے ۔

وظائف حاصل کرنے والوں میں فوجی فائونڈیشن کے طالبعلم سکندرعلی ، العزیز ماڈل سکول کی زمامہ زائد، آرمی پبلک سکول کی عائشہ مشتاق، انیس شفیق، شیزہ محفوظ، بشریٰ صغیر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :