لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست خارج کردی

جمعرات 16 مارچ 2017 16:48

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست خارج کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمود اختر نقوی نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمود اختر نقوی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ججز اور جرنیلوں کے احتساب کا بیان دیا ہے۔ شہباز شریف نے عوامی جلسے میں بیان دے کر توہین عدالت کی ۔درخواست گزار عدالت سے استدعا کی گئی کہ وزیر اعلی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کی جائے۔تاہم فاضل عدالت نے قرار دیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا بیان نامناسب ہے لیکن توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتا۔جس کے بعد درخواست خارج کردی گئی۔