بھارت کشمیرکابدلہ بلوچستان میں بدامنی اوردہشت گردی کے ذریعے لے رہاہے ،بھارتی جاسوس کلبوشن اوردیگربھارتی ایجنٹ پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے سرگرم ہے،جمعیت علماء اسلام پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازشوں کے سامنے بڑی روکاوٹ ہے

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحید ری کانوشکی میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 17:07

بھارت کشمیرکابدلہ بلوچستان میں بدامنی اوردہشت گردی کے ذریعے لے رہاہے ..
نوشکی۔16مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین وجمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحید ری نے کہاہے کہ بھارت کشمیر کابدلہ بلوچستان میں بدامنی اوردہشت گردی کے ذریعے لے رہاہے ۔بھارتی جاسوس کلبوشن اوردیگربھارتی ایجنٹ پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کیلئے سرگرم ہے ۔جمعیت علماء اسلام پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازشوں کے سامنے بڑی روکاوٹ ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعرات کو نوشکی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حید ری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت جس طرح نہتے کشمیریوں کوشہید کررہاہے وہ دنیا کے سامنے ہے اب دنیا نے بھارت کامکروچہرہ دیکھ لیاہے اس لیے بھارت کشمیرکابدلہ بلوچستان میں بدامنی اوردہشت گردی کے ذریعے لے رہاہے ہم بھارت کو یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ مظلوم کشمیریوں کی حق خوداریت کیلئے بھرپورآواز اٹھاتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں سب زیادہ کامیابی حاصل کریگی ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام صدسالہ تقریبات کے دوررس نتائج برآمدہونگے ۔انہوںنے کہاکہ ملک بھرپورسے لاکھوں کی تعداد میں جمعیت کے کارکن اس اجتماع میں شرکت کریں گے ۔جلسہ عام سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت ملک میں دینی مدارس تحفظ کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے وزراء نے ماضی میں جس طرح بلوچستان میں ترقیاتی کام کئے ان کی مثال نہیں ملتی ہے اس لیے بلوچستان کے عوام آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدواروں کو کامیاب بنائینگے تاکہ بلوچستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کیاجاسکے ۔