Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس ادلے کا بدلہ ، اسے مسترد ہونا ہی تھا ،سپیکر قومی اسمبلی غیر جانبداری کا کردار چھوڑ کر (ن) لیگ کے سپیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں

تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 16 مارچ 2017 17:52

عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس ادلے کا بدلہ ، اسے مسترد ہونا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھجوایا جانے والا ریفرنس ادلے کا بدلہ تھا، اسے مسترد ہونا ہی تھا ‘ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبداری کا کردار چھوڑ کر (ن) لیگ کے سپیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر کیا گیا ریفرنس پاس تھا یہ ’’ادلے کا بدلہ‘ کے طور پر دائر کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم کے خلاف دائر کیاگیا ہے تو اب عمران خان کے خلاف بھی کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف ریفرنس مسترد ہونا ہی تھا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 4 سماعتوں سے ہم یہی کہہ رہے تھے کہ الیکشن کمیشن ریفرنسز پر جلد فیصلہ کرے ۔ سپیکر ایاز صادق غیر جانبداری کا رول چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) کے سپیکر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خود (ن) لیگ کے کئی رہنمائوں نے بھی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاس فیصلہ قرار دیا تھا۔ …(رانا+ار)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات