اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مزید کھلاڑیوں کو شامل تفتیش کرنے کا امکان

جمعرات 16 مارچ 2017 18:38

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مزید کھلاڑیوں کو شامل تفتیش کرنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) پی ایس ایل ٹو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا نظر آرہا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئیندہ چند روز میں مزید کھلاڑیوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا سکتا ہے۔پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوتا نظر آرہا ہے۔ آئندہ چند روز میں ذوالفقار بابر اور عمر امین سمیت مزید کئی کھلاڑی شامل تفتیش کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر اور بیٹسمین عمر امین کو اگلے چند روز میں تحقیقات کے لئے طلب کیا جاسکتا ہے۔ذوالفقار بابر کا نام ابتدائی مرحلے میں بھی سامنے آیا تھا لیکن انہیں پوچھ گچھ کے بعد پی ایس ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اگلے چند روز میں ذوالفقار بابر اور عمر امین کو طلب کرسکتا ہے۔ جس سے اسپاٹ فکسنگ کے بارے میں نئے انکشافات کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :