سی ڈی اے کی تقسیم اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،چوہدری محمد یٰسین

ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے کی طرف سے ادارے کی بہتری کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،اورنگزیب خان انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کی الوداعی تقریب سے مزدور یونین کے رہنمائوں کا خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 19:58

سی ڈی اے کی تقسیم اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری پر کوئی سمجھوتہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے زیر اہتمام سی ڈی اے سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی الوداعی تقریب انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ اربن ٹوF-10میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے سی ڈی اے سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے افسران ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل عرفان خان اور افتخار احمد اعوان کو انکی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادارے کے لیے انکی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے افسران جنہوں نے اپنی زندگی کا اہم عرصہ سی ڈی اے جیسے ادارے اور اسلام آباد شہر کی بہتری کے لیے صرف کیا یہ ہمارے ادارے کے لیے مثال ہے اور انکی خدمات کو سی ڈی اے میں تادیر یاد رکھا جائے گا ،چوہدری محمد یٰسین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے محمد یاسر پیرزادہ کی طرف سے ادارے کی بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںاور سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز اور مسٹررول ملازمین جو اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضرہونے پر معطل ہوئے تھے انکو بحال کرنے اور سی ڈی اے میں بطور سیکورٹی گارڈز ڈیوٹی سرانجام دینے والے سٹاف کو اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹس میں واپس بھیجوانے اور ایک ہفتے کے اندر اندر ڈیلی ویجز اور مسٹررول ملازمین کی تنخواہوں کے فنڈ کے اجراء پر سی ڈی اے کے تمام ملازمین انکے شکر گزار ہیں اورآئندہ بھی ادارے کی بہتری کے لیے ممبر ایڈمنسٹریشن جو اقدامات اٹھائیں گے سی ڈی اے مزدور یونین انکی کاوشوں میں ہمیشہ انکی حوصلہ افزائی کرے گی،انھوں نے ممبر ایڈمن سے مطالبہ کیا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے ایکٹنگ چارج والے ملازمین کو کام جاری رکھنے دیا جائے کیونکہ ایکٹنگ چارج ملازمین کو فوری طور پر اپنے کاموں سے ہٹانے کی وجہ سے ادارے کی کارکردگی شدید متاثر ہو گی ،سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کے ملازمین کے پلاٹوں کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین کے وکیل نے مثبت دلائل دیے جس سے انشاء اللہ امید ہے کہ فیصلہ سی ڈی اے ملازمین کے حق میں ہو گا ،انھوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی تقسیم، سینی ٹیشن اور انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سمیت کسی بھی ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے اور ہم آخری حد تک مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑے گے ،تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اکیڈمی ثناء اللہ امان ،ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل عرفان خان، افتخار احمد اعوان،ڈائریکٹرعرفان نیازی،رانا کاشف ،اختر رسول ،لطیف نوریجو،اشفاق نوری ،ظفر اقبال ،مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،چوہدری زاہد احمد ،محمد واجد خان ،حق نواز عباسی ،اکرم رانجھا،عارف لاڑا و دیگر نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :