جماعة الدعوة نے 18 مارچ کو اسلام آباد ’’نظریہ پاکستان کاررواں‘‘ منعقد کرنیکا اعلان کر دیا
19مارچ سے 23مارچ تک ملک کے مختلف شہروں میں نظریہ پاکستان کانفرنسوں، جلسوں اور سیمینار زکا انعقاد کیا جائے گا،شفیق الرحمن
جمعرات 16 مارچ 2017 20:08
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان لاالہ الااللہ کی جاگیر ہے۔
فرقہ واریت، لسانیت اور قومیتوں کے جھگڑے ختم کرنے کیلئے قیام پاکستان والے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان بناتے وقت لاکھوں مسلمانوںنے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آزادی کے حصول کیلئے ایک قوم ‘ ایک وحدت بنے تھے جس کے نتیجہ میں پاکستان کے نام سے ایک الگ ملک معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ عشرہ تحفظ نظریہ پاکستان کے اعلان کے بعد شروع کی گئی ملک گیر مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میںنظریہ پاکستان کے حوالہ سے تیارکردہ ڈاکو مینٹری دکھائی جارہی ہے جس میں لوگ گہری دلچسپی لے رہے ہیں گزشتہ روز جی الیون مرکز میں ملٹی میڈٖیا پراجیکٹ پر نظریہ پاکستان کے متعلق ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں مرکز کے تاجروں ، طلباء اور دیگر افراد نے دلچسپی سے دیکھا ۔18مارچ کو اسلام آباد میںہونے والا نظریہ پاکستان کارواں جامع مسجد قباآئی ایٹ مرکز سے شروع ہو گاجوپریس کلب تک جائے گا اور اس کے اختتام پر بڑی کانفرنس ہو گی۔شفیق الرحمن نے کہا کہ نظریہ پاکستان مہم کا مقصد تحریک آزاد ی کشمیر کے مقاصدکو واضح کرنا اور احیائے نظریہ پاکستان مہم کے ذریعہ لوگوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے پوری قوم کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرواتے ہوئے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنا اور پاکستانی قوم کو ایک لڑی میں پرونا ہے۔ ہم ملک کے کونے کونے میں جائیں گے اور وطن عزیز پاکستان میں انتشار پھیلانے کی سازشیں ناکام بنانے کیلئے قوم کو متحد و بیدار کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ دوقومی نظریہ کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ بیرونی قوتیں نوجوان نسل کو دین اسلام اور نظریہ پاکستان سے بیگانہ کرنا چاہتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی ، مذہبی جماعتیں اور دیگر طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنا فرض ادا کریں اور قوم کے مستقبل کو بیرونی سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔ ۔۔۔۔۔اعجاز خانمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.