چیئرمین سینیٹ نے سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل کے حوالے سے تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی

جمعرات 16 مارچ 2017 20:45

اسلام آباد ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) چیئرمین سینیٹ نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں شائع شدہ آرٹیکل کے حوالے سے تحریک التواء بحث کے لئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر لیفٹیننٹ (ر) عبدالقیوم اور محسن عزیز کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا جس پر سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اظہار خیال کیا اور اپنا موقف بیان کیا جس کے بعد چیئرمین نے تحریک التواء کو بحث کے لئے منظور کرلیا اور کہا کہ منگل کو اس پر دو گھنٹے بحث کرائی جائے گی۔