ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا

جمعرات 16 مارچ 2017 22:04

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ، گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر پر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر پر 400 روپے کا اضافہ ہوگیا ،5 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی، مجموعی طور پر11 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن درآمد شدہ اور مقامی ایل پی جی فروخت ہوئی، اوگرا کے خط کے بعد اس ماہ ایک بھی ایل سی نہ کھل سکی، اوگرا کے غلط اقدام سے خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے جا پہنچے گی۔

جمعرات کو چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعرات کو سے گھریلو سلنڈر پر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر پر 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔5 لاکھ 32 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی گئی، مجموعی طور پر11 لاکھ 64 ہزار میٹرک ٹن درآمد شدہ اور مقامی ایل پی جی فروخت ہوئی، اوگرا کے خط کے بعد اس ماہ ایک بھی ایل سی نہ کھل سکی، اوگرا کے غلط اقدام سے خدشہ ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 400 روپے جا پہنچے گی، اوگرا کے غلط اقدام سے اسٹیک ہولڈرز ہو 300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، اوگرا قیمتوں کو فوری کنٹرول کرے، ایل پی جی کے 400 غیر میعاری کارخانوں سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،حکومت ایل پی جی کے غیر میعاری کارخانے فوری بند کرے، ان غیر میعاری کارخانوں سے ایک بھی جان گئی تو اوگرا کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی امپورٹ کی بندش سے جمعرات کو 5 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت ایل پی جی کی درآمدی پالیسی واضع کرے۔(و خ )

متعلقہ عنوان :