وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ہمہ جہت ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ، ملک کے تمام گوشوں میں مساوی بنیادوں پر پائیدارترقی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پیکجز جاری کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گودار میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جن بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان سے بلوچستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا ، گوادر کی ترقی سے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور ہو گا اور بلوچستا ن کے عوام بھی قومی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو ں گے
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی وزیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی اور لیگی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 16 مارچ 2017 22:15
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے نتیجے میں ہر شعبے میں نمایاں اصلاحات اور بہتری نظر آرہی ہے اور ایسے علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لایا جا رہا ہے جو ماضی میں نظر اندازکئے گئے۔
انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کے گوادر میں خطاب کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہو گا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ ملتان میں اکادمی ادبیات کے ریجنل آفس کا قیام خوش آئند ہے جس سے علم و ادب کے گہوارہ شہر ملتان کے علمی ادبی حلقوں کے علاوہ دیگر شہری بھی مستفید ہو ں گے۔ انہوں نے ملک میں فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی اورادیبو ں ، شاعروں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود اوراور علم و دانش کے فرو غ کے لئے عرفان صدیقی کی خدمات کو سراہا ۔ برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اس موقع پر بتایا کہ چاروں صوبوں میں اکادمی ادبیات کے ادارے قائم ہیں اور ملتان کی خصوصی اہمیت کے پیش نظرپر زور عوامی مطالبے اور گورنر پنجاب کی کمٹمنٹ پر ملتان میںاکادمی ادبیات کا ادارہ قائم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر گورنر پنجاب کو ادارے کے افتتاح اور اسلام آباد میں کتاب میلے میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ کتاب اور علم کا فروغ معاشرے میں امن اور سلامتی کا ضامن ہوتا ہے اور ہمیں اپنے اسلاف کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیںاپنے ثقافتی اور ادبی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنر پنجاب کو فلاحی سرگرمیوں اور پاکستان گرین ٹاسک فورس کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ شہریوںکی مدد سے انہوں نے راولپنڈی کے تعلیمی ، طبی اداروں ، پبلک پارکس، سڑکوں کے کناروں اور خالی جگہوں پر لاکھوں پودے لگائے جو تناور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت بھی کمیونٹی کی شرکت سے شجرکاری کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.