ٹیسٹ تاریخ میں آسٹریلیا نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

بھارت کیخلاف تیسرے میچ کے آغاز سے کینگروز نے 800ٹیسٹ میچز مکمل کرنے والا دوسرا ملک بن گیا ، پہلے نمبر پر انگلینڈ نے 983 میچ کھیل رکھے ہیں

جمعرات 16 مارچ 2017 22:20

ٹیسٹ تاریخ میں آسٹریلیا نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
رانچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے ساتھ ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے 800 ٹیسٹ میچز مکمل کرلئے۔ آسٹریلیا انگلینڈ کے بعد 800 ٹیسٹ میچز کھیلنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔رانچی میں بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے ٹاس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے کرکٹ کی 140سالہ تاریخ میں 800 ٹیسٹ میچز مکمل کرلئے۔ انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا 800ٹیسٹ میچز کھیلنے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

کینگروز ٹیم نے 799 ٹیسٹ میں ریکارڈ 377فتوحات حاصل کی ہیں۔ 214 میچز میں اسے شکست ہوئی اور 206 میچز برابر ہوئے۔انگلش ٹیم نے سب سے زیادہ 983 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں سے 351 اس نے جیتے جبکہ 279 ہارے ہیں۔ 343 میچز بغیر ہار جیت کے ختم ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے 520میچز کھیلے ہیں جن میں سے 165 میں اسے کامیابی ملی اور 181 میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

(جاری ہے)

173 میچ برابر ہوئے۔

بھارت نے 511 ٹیسٹ کھیل کر 111 فتوحات اور 138ناکامیاں سمیٹی ہیں جبکہ اس کے 213 میچ غیر فیصلہ کن رہے۔نیوزی لینڈ نے 421 ٹیسٹ میں 79 میں فتح اور 169 میں شکست پائی۔ 162 میچز کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ جنوبی افریقا نے 410 ٹیسٹ میچز میں سے 151 جیتے، 135 ہارے۔ اور 123 کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔پاکستان 407 ٹیسٹ میچز میں سے 130 میں سرخرو ہوا۔ 119 میں ناکامی ہوئی اور 158میچز برابر ہوئے۔ سری لنکا کو 258 ٹیسٹ میچز میں سے 81 میں کامیابی اور اور 95میں ناکامی نصیب ہوئی۔ 81 ٹیسٹ غیر فیصلہ کن رہے۔ زمبابوے نے 101 ٹیسٹ میں سے 11 اور بنگلہ دیش نے 100 ٹیسٹ میں سے 8 فتوحات حاصل کیں۔۔

متعلقہ عنوان :