راولپنڈی، بارانی یونیورسٹی طالبہ قتل کیس

ْ نامزدملزم کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور مقتولہ کے لواحقین کو 5لاکھ معاوضہ کی ادائیگی کا حکم

جمعرات 16 مارچ 2017 22:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی شکیل احمد نے بارانی یونیورسٹی طالبہ قتل کیس میں نامزدملزم کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور مقتولہ کے لواحقین کو 5لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے جبکہ منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پرساڑھی4سال قید اور 20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے تھانہ نیو ٹائون پولیس نے شعیب اسماعیل کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت سال2014میں مقدمہ نمبر720درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے رشتہ کے تنازعہ پر بارانی یونیورسٹی کے باہر فائرنگ کر کے یونیورسٹی کی طالبہ سارہ نوید کو قتل کر دیا تھاگزشتہ روز عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے پرملزم کو موت کی سزا سناتے ہوئے مقتولہ کے لوحقین کو 5لاکھ روپے معاوضہ بھی اداکرنے کا حکم دیا ہے ادھر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی قمر سلطان نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 4سال قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے تھانہ روات پولیس نے محمد ریاض کے خلاف1350گرام چرس برآمدگی کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز مقدمہ کا ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے سزا سنادی ۔

متعلقہ عنوان :