ناموس رسالت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین کرنے والے دشمنان اسلام نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں ، چوہدری نثار

دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا اور جب سب مسلمان اکٹھے ہو کر بولیں گے تو اس میں ملوث افراد کو طاقتور پیغام جائے گا،بہت سارے بلاگز بلاک کر دیے گئے ہیں اور گستاخانہ مواد والی پوسٹیں بھی بند کردی گئی ہیں، وزیر داخلہ یورپ میں ہولو کاسٹ سے متعلق شک کا اظہار کرنا بھی جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو امریکا اور برطانیہ ویزا بھی جاری نہیں کرتا بانی متحدہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں ، جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور ملک مخالف نعرے لگاتا ہو اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تو وہ حکومت کو ضرور بھجوائیں گے، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوںکو ملکی بدنامی کا باعث بننے کی سزا بھگتنا پڑے گی، نادرا سہولت فراہمی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 22:40

ناموس رسالت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے، توہین کرنے والے  دشمنان اسلام نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب کہ توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس پر قانونی مشاورت کی جائے گی،دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا اور جب سب مسلمان اکٹھے ہو کر بولیں گے تو اس میں ملوث افراد کو طاقتور پیغام جائے گا، بہت سارے بلاگز بلاک کر دیے گئے ہیں اور گستاخانہ مواد والی پوسٹیں بھی بند کردی گئی ہیں، بانی متحدہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور ملک مخالف نعرے لگاتا ہو اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے، ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تو وہ حکومت کو ضرور بھجوائیں گے، پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوںکو ملکی بدنامی کا باعث بننے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نادرا سہولت فراہمی سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں اور توہین رسالت ﷺ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی ہیروز کو عزت دیتے ہیں اور وہ ملکی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو جو بھی سزا دے ایف آئی اے ملکی بدنامی کا سبب بننے والے کھلاڑیوں سے سختی سے نمٹے گی،وزارت داخلہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کرپشن اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے اپنی الگ سزا تجویز کریگی۔

چوہدری نثارنے مزید کہا ہے کہ توہین رسالت کے معاملے پر انٹرنیشنل کونسلر کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ،غیر ملکی سوشل کمپنیوں کے خلاف تمام عالم اسلام کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا، ناموس رسالت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جب کہ توہین رسالت کرنے والے دشمنان اسلام نہیں انسانیت کے بھی دشمن ہیں، اس گھناؤنے جرم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے افرد کو سزا دلانے میں آخری حد تک جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا مسئلہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس پر قانونی مشاورت کی جائے گی، امریکی حکومت سے بھی اس حوالے سے مدد مانگی گئی ہے اور آج طارق فاطمی سے بھی رابطہ کرکے سپیشل سٹاف آفیسر مقرر کرنے کی ہدایات بھی دی ہیںجو سوشل ویبز کی انتظامیہ سے روبطے میں رہے گا اور قانونی پیچیدگیاں حل کرے گا،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ توہین رسالت کا سلسلہ 2014 سے جاری ہے مگر چند ماہ میں اس میں تیزی آئی ہے لیکن میں پوچھتا ہوں کہ یہ آزادی اظہار ہے یا ہماری مقدس ہستیوں کے خلاف گھٹیا ترین حرکت۔

کوئی مسلمان مقدس ہستیوں کی گستاخی پر مبنی صفحات کو دیکھ ہی نہیں سکتا لہذا توہین رسالت پر دنیا کے مسلمانوں کو متحد ہونا ہو گا اور جب سب مسلمان اکٹھے ہو کر بولیں گے تو اس میں ملوث افراد کو طاقتور پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے بلاگز بلاک کر دیے گئے ہیں اور گستاخانہ مواد والی پوسٹیں بھی بند کردی گئی ہیں جب کہ پی ٹی اے کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کو سختی سے ہدایات کی ہے کہ کسی بے گناہ پر کوئی الزام نہ لگے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہولو کاسٹ سے متعلق شک کا اظہار کرنا بھی جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو امریکا اور برطانیہ ویزا بھی جاری نہیں کرتا جب کہ ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک توہین آمیز مواد کے معاملے میں ہمارا ساتھ دیں او ر قوم سے اپیل ہے کہ جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث لوگوں کو منقطی انجام تک پہنچانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون نہ کرے جب کہ اس حوالے سے کچھ ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور ان سے پوچھ کچھ کی جائے گی۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہولو کاسٹ سے متعلق شک کا اظہار کرنا بھی جرم ہے، ایسا کرنے والوں کو امریکا اور برطانیہ ویزا بھی جاری نہیں کرتا جب کہ ہم چاہتے ہیں مسلم ممالک توہین آمیز مواد کے معاملے میں ہمارا ساتھ دیں او ر قوم سے اپیل ہے کہ جوش کے ساتھ ساتھ ہوش کو بھی ملحوظ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں ملوث لوگوں کو منقطی انجام تک پہنچانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فیس بک اور ٹوئٹر انتظامیہ ہمارے ساتھ تعاون نہ کرے جب کہ اس حوالے سے کچھ ملزمان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے اور ان سے پوچھ کچھ کی جائے گی۔

ایم کیو ایم بانی الطاف حسین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا جو لوگ پاکستان اور اسکے اداروں کو نہیں مانتے ان کو پاکستان میں سیاست کرنے کا بھی کوئی حق نہیں، انٹرپول سے رابطہ کیا ہے اور بانی متحدہ سے متعلق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، کچھ دن بعد برطانوی وزیر داخلہ پاکستان آ رہے ہیں، ان سے بھی اس معاملے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بانی متحدہ سنگین جرائم میں ملوث ہیں اور جو پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور ملک مخالف نعرے لگاتا ہو اسے ملک میں سیاست کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے۔ ڈان لیکس سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس سے متعلق حتمی رپورٹ وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تو وہ حکومت کو ضرور بھجوائیں گے۔