Live Updates

عمران خان کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ نہیں استثنیٰ ملا ، ریفرنس کا فیصلہ ان کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کا خوشیاں منانا تھوکا چاٹنے کے مترادف ہے ، ادارے ڈریں گے نہیں، عمران خان کی تلاشی ہر صورت ہو گی ، عمران کے والد کو کرپشن پر برطرف کیا گیا ، وزیراعظم نے عدالت میں کوئی عذر پیش نہیں کیا نہ کبھی استثنیٰ مانگا ،عمران خان کا حسد مریم نواز کومزید ترقیوں کی بلندیوں پر لے جائیگا،2018 میںن لیگ کی فتح عمران خان کو پھر تسلیم کرنی پڑیگی

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم (ن) کے مرکزی رہنمائوں دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور مائزہ حمیدکا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 22:49

عمران خان کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ نہیں استثنیٰ ملا  ، ریفرنس کا فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم (ن) کے مرکزی رہنمائوں و ارکان قومی اسمبلی دانیال عزیز ، طلال چوہدری اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ گالی دے کر فیصلے لینا مسلم لیگ (ن) کا نہیں عمران خان کا وطیرہ ہے ، عمران خان کو الیکشن کمیشن سے کلین چٹ نہیں بلکہ استثنیٰ ملا ہے ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے لئے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کا خوشیاں منانا تھوکا چاٹنے کے مترادف ہے ، ادارے ڈریں گے نہیں عمران خان کی تلاشی ہر صورت ہو گی ،عمران خان نے الیکشن کمیشن سے ریفرنس خارج ہونے کی اصل وجہ نہیں بتائی ، وہ ایسا تاثر دے رہے ہیں انہیں کلین چٹ مل گئی ہے ، الیکشن کمیشن میں ریفرنس ٹیکنیکل گرائونڈ پرخارج ہوا ہے ، عمران خان کے والد کو کرپشن پر برطرف کیا گیا ، جہانگیر ترین کے خانسامے اربوں روپے کے مالک کیس بنی ، عمران خان خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے منصوبوں پر توجہ دیں ، وزیراعظم نے عدالت میں کوئی عذر پیش نہیں کیا بلکہ ہر سوال کا جواب دیا ،عمران خان کا حسد مریم نواز کو اوراوپر لے کر جائے گا،وزیر اعظم نے استثنیٰ کا حق کبھی نہیں مانگا ، مریم نواز اپنے کام کی وجہ سے دلوں پر راج کرتی ہیں ،2018 میںن لیگ کو کامیابی ملی تو عمران خان کو تسلیم کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی طرف سیتاثردینے کی کوشش دی گئی ہے کہ عمران خان اورجہانگیرترین کوالیکشن کمیشن سے کلین چٹ مل گئی ہے ،عمران خان کہتے تھے الیکشن کمیشن سوال پوچھنے کا مجاز نہیں ایک طرف نواز شریف سے کہتے ہیں 70سال پرانا جواب دیا جائے،عمران خان جمہوریت کے لئے برطانیہ کی مثالیں دیتے ہیں مگر عمران خان وہ جمہوریت چاہتے ہیں جس میں وہ وزیر اعظم بنیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا جھوٹ بولتے ہیں اتنا سچ بھی بتا دیا کریں، عمران خان اورجہانگیر ترین کے خلاف ریفرنس تکنیکی بنیاد پرخارج ہوا ہے انہیں کلین چٹ نہیں ملی بلکہ استثنیٰ ملا ہے ،سپریم کورٹ میں سچ بولنے کے لئے عمران خان کے پاس کچھ نہیںہے،ایک طرف اسپیکر فوجی عدالتوں پر اتفاق رائے کا اعلان کر رہے تھے اور دوسری طرف عمران خان ان کے خلاف زہر اگل رہے تھے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خا ن آپ کوایاز صادق سے بغضان سے ملنے والی شکستکی وجہ سے ہے اور وہ اسی وجہ سے ایاز صادق کوقومی اسمبلی کااسپیکر نہیں مانتے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان حسد نہ کریں بلکہ مریم نواز سے مقابلہ کریں ،عمران خان کا حسد مریم نواز کو اوراوپر لے کر جائے گا،وزیر اعظم نے استثنیٰ کا حق کبھی نہیں مانگا جبکہ مریم نواز اپنے کام کی وجہ سے دلوں پر راج کرتی ہیں ،2018 میںن لیگ کو کامیابی ملی تو عمران خان کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن جمائمہ سے پیسے لینے کے اعتراف کا سپریم کورٹ میں ذکر نہیں کرتے دوسری طرف وزیراعظم نے سپریم کورٹ میں مرحوم والد اور بچوں کا بھی حساب دیا،عمران خان قطری خط کا ذکر کرکے قوم کو بار بارہ گمراہ کرتے ہیں ،عزت کرنا، کامیاب ہونا، آگے بڑھنا آپ کے نصیب میں نہیں ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تلاشی نہیں دی ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان نے پریس کانفرنس کے ذریعے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی عمران خان کو چالاکو ماسی بننے کی عادت ہے ،عمران خان اور جہانگیر ترین نے کالک اٹھا کر منہ پر مل لی ہے۔

عمران خان نے پارلیمنٹ میں بھی کہا کہ پیسہ قانونی طریقے سے واپس لائے جبکہ راشد خانکے نام سے پیسے پاکستان لائے گئے ،عمران خان کے نام سے نہیں۔ عمران خان نے عدالت کا سہارا لے کر چھپنے کی کوشش کیاور کہا کہالیکشن سے پہلے کے سوال کا جواب نہ پوچھا جائے ۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 15دن پہلے عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں دے رہے تھے ، اب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان جو خوشیاں منا رہے ہیں وہ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ، آج ان کے لئے الیکشن کمیشن اچھا کیسے بن گیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن سے کوئی کلین چٹ نہیں ملی وہ اس معاملے میں بھی ہمیشہ کی طرح جھوٹ بول رہے ہیں ، ان کو استثنیٰ ملا ہے ، عمران خان سے جب تلاشی مانگی گئی تو انہوں نے جیبیں سی لیں ۔طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین بتائیں کہ انہوں نے سائیکل سے جہاز تک کا سفر کیسے کیا ، جہانگیر ترین کے خانسامے ارب پتی کیسے بنے ۔

انہوں نے کہا کہ گالی دے کر فیصلے لینا مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ عمران خان وطیرہ ہے ، عمران خان یاد رکھو آپ کی تلاشی ہر صورت ہوگی ۔ رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان کو مریم فوبیا ہوگیا ہے ،2018کے انتخابات میں ان کو سب سے بڑا خوف مریم نواز سے ہے ، خان صاحب الیکشن کارکردگی پر جیتے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر توجہ دیں تو شاید آئندہ انتخابات میں آپ کو کوئی چار ووٹ مل جائیں ورنہ کچھ نہیں ملنے والا ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات