Live Updates

عمران خان خیبر پختونخوا میں پودوں کے معائنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں ،صوبائی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی، صوبائی حکومت نے ہر شعبے کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے جو انکی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، بنوں کے نام نہاد سیاست دانوں نے یہاں کے عوام کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ،مگر ہم نے قوم کے ہر بچے کو اُن کا حق دینے کی قسم کھا رکھی ہے، یہاں نام نہاد لوگ سیاست کو خدمت نہیں بلکہ کاروبار سمجھ کر کرتے ہیں، ہم قوم کے حقوق کے محافظ ہیں ،بنوں یونیورسٹی کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینگے مگر یونیورسٹی پر کسی سے سودے بازی نہیں کرینگے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کالیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

جمعرات 16 مارچ 2017 23:02

عمران خان خیبر پختونخوا میں پودوں کے معائنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں پودوں کے معائنے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہے ہیں ،صوبائی حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی، صوبائی حکومت نے ہر شعبے کو ٹھیکے پر دے رکھا ہے جو انکی ناکامی کا سب سے بڑا ثبوت ہے، بنوں کے نام نہاد سیاست دانوں نے یہاں کے عوام کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا ،مگر ہم نے قوم کے ہر بچے کو اُن کا حق دینے کی قسم کھا رکھی ہے، یہاں نام نہاد لوگ سیاست کو خدمت نہیں بلکہ کاروبار سمجھ کر کرتے ہیں، ہم قوم کے حقوق کے محافظ ہیں ،بنوں یونیورسٹی کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینگے مگر یونیورسٹی پر کسی سے سودے بازی نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کیمپس میں شجرکاری مہم کا افتتاح اور طلباء وطالبات میں ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود،ڈائریکٹر اکیڈمیکس ڈاکٹر اورنگزیب خان ،رجسٹرارڈاکٹر نیکدار جان ، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر سفیر اللہ خان ، پرنسپل اکرم خان دُرانی کالج ڈاکٹر رضاء خان ، ا سسٹنٹ ڈائریکٹر محمدریحان ،ڈائریکٹر فنانس حافظ محمد صادق، پبلک ریلیشن آفیسر بشیر احمد، پروفیسر ڈاکٹر ناصر گل ،ضلع نائب ناظم پیر منیر شاہ،تحصیل ناظم انجینئر ملک احسان خان،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،تحصیل کونسلر پیر کمال شاہ ،ملک نیاز علی خان وائس سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر کاشف خان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ شجرکاری مہم پودوں کی افزائش بہترین کام ہے مگر اُن پر غریب صوبے کے خزانے سے ماہانہ کروڑوں روپے خرچ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بنوں یونیورسٹی کی تعمیر کیلئے بہت بڑی قربانیاں دی گئی ہے بنوں میں تعلیمی اداروں کا قیام ایک خواب تھا جو ہم نے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے حقیقت میں بدل دیا کیونکہ قوموں کی تقدیرہیلی کاپٹر پر گھومنے سے نہیں بلکہ تعلیم وتربیت سے ہی ممکن ہے صوبے میں تعلیمی اصلاحات میں ایمرجنسی کے نام پر دھوکہ دیا جارہا ہے نام نہاد تبدیلی کا یہ عالم ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے صوبائی حکومت کے تمام انتظامی امور کو این جی اوز کو ٹھیکے پر دیکر تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہم نے ایم ایم اے دورحکومت میںمختلف شعبوں میں جو اصلاحات کئے وہ تاریخ میں کسی نے نہیں کئے یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے قوم کے مستقبل پیدا کرتے ہیں اُن کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر فورم پر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بنوں میں انڈسٹریل زون قائم کرنے کی منظوری دی ہے جس کیلئے ہوم ورک مکمل کیا جاچکا ہے انڈسٹریل زون کی تعمیر سے یہاں کے عوام کو گھر کے دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور دیگر ممالک میں محنت مزدوری کیلئے نہیں جائینگے بنوں انٹر نیشنل ائرپورٹ کرم گڑھی پائور ہائوس کی اپ گریڈیشن کیلئے وفاق سے اربوں روپے منظور کرکے باقاعدہ طور پر ان منصوبوں کیلئے ٹینڈر ہوچکے ہیں اور بعض منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے انہو ں نے کہا کہ بنوں کے مائوں بچیوں کیلئے خواتین یونیورسٹی کا قائم کر نے کیلئے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں جو بہت جلد ہی ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت میںکامیابی کے تمام حدیں پار کرچکی ہے جو گوڈگورنس اور بہتر طرز حکمرانی کی بہترین مثال ہے کچھ لوگ ملک کے اندر جمہوریت کو تباہ کرنے اور احتجاج کے ذریعے خود کو وزیر اعظم بنانے پر تلے ہوئی ہے مگر ان کے یہ خواب کسی بھی صورت پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے بنوں شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں تیل وقدرتی گیس کے وسیع ذخائر موجود ہے ان کی تلاش کیلئے اسی ماہ کے اخر میں مختلف ٹیموں کو اسلام آباد سے لاکر کام شروع کیا جائیگا جس بنیاد پر یہ علاقے ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا اور یہاں کے معشیت میں مضبوطی آئیگی اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود کی موجودگی میں ڈھائی کرور روپے کے سکالر شپ اور 300طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے اس سے قبل آئی ٹی لان میں پودا لگا کر گرین بنوں یونیورسٹی پروگرام کا افتتاح اور چالیس ہزار سے زائد رکھی گئی کتابی میلہ کا بھی فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات