سندھ ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں کے اہلخانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا

جمعرات 16 مارچ 2017 23:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2017ء) عدالت عالیہ سندھ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے مجرموں عمر اور علی رحمان کے اہلخانہ کی ملاقات سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،مجرموں کے اہلخانہ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ہمیں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیرز کے زریعے یہ علم ہوا کہ عمر اور علی رحمان کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ،جس کے خلاف اپیل دائر کرنی ہے ،مجرموں سے ملاقات نہیں کرانے دی جارہی وقت تیزی سے گزرہا ہے ،لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مجرموں کو عام جیل میں منتقل کر کے اہلخانہ سے ملاقات کرائی جائے،عدالت نے اہلخانہ کا موقف سننے کے بعد دیگر مجرموں کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :