درگاہ نظام الدینؒ کے 2 علما پاکستان میں لاپتہ ہیں،بھارتی میڈیا

آصف نظامی اور ناظم نظامی کراچی میں رشتے داروں سے مل کرلاہورگئے تھے ْ بھارتی حکام نے پاکستان میں بھارتیوں کی گمشدگی کامعاملہ پاکستانی دفترخارجہ میں اٹھایا ہے

جمعرات 16 مارچ 2017 23:39

درگاہ نظام الدینؒ کے 2 علما پاکستان میں لاپتہ ہیں،بھارتی میڈیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2017ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ حضرت نظام الدین اولیا سے وابستہ 2 علما ء پاکستان میں لاپتہ ہوگئے ہیں ،ْآصف نظامی اور ناظم نظامی کراچی میں رشتے داروں سے مل کرلاہورگئے تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی حکام نے پاکستان میں بھارتیوں کی گمشدگی کامعاملہ پاکستانی دفترخارجہ میں اٹھایا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دونوں بھارتی علماء کی گمشدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور متعلقہ ادارے دیکھ رہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :