واساسی بی اے یونین حیدرآبادکی فلٹر پلانٹس اور ڈرینج سسٹم بند کرنے کی دھمکی

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

حیدرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) واسا حیدرآباد نے 21مارچ سے فلٹر پلانٹس اور ڈرینج سسٹم کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ، ادارہ ترقیات حیدرآباد سی بی اے یونین کے جنرل سکرٹری عبدالقیوم بھٹی نے ملازمین کو تنخواہوں اور پینشنرز کو پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف راست اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگرملازمین کو پانچ ماہ سے رکی ہو ئی تنخواہوں کی ادا ئیگی اور پینشنرزکو ان کی پینشن جاری نہ کی تو وہ 21مارچ کو حیدرآباد میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام مفلوج کردیں گے، انہوں نے کہاکہ ایچ ڈی اے کے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے ایچ ڈی اے میں ڈی جی کی خالی نشست پر فوری تقرری کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے -

متعلقہ عنوان :