وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ہمہ جہت ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ، ملک کے تمام گوشوں میں مساوی بنیادوں پر پائیدارترقی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پیکجز جاری کئے جا رہے ہیں‘گودار میں وزیر اعظم نے جن بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان سے بلوچستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا ، گوادر کی ترقی سے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور ہو گا

گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی عرفان صدیقی اور ڈاکٹر جمال ناصر سے گفتگو

جمعرات 16 مارچ 2017 23:56

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ہمہ جہت ترقی کا سفر تیزی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ہمہ جہت ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے ، ملک کے تمام گوشوں میں مساوی بنیادوں پر پائیدارترقی کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پیکجز جاری کئے جا رہے ہیں‘گودار میں وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے جن بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان سے بلوچستان میں معاشی و اقتصادی ترقی کا عمل تیز ہو گا ، گوادر کی ترقی سے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی دور ہو گا اور بلوچستا ن کے عوام بھی قومی ترقی کے ثمرات سے مستفید ہو ں گے ۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعظم پاکستان کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہاکہ موجودہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے نتیجے میں ہر شعبے میں نمایاں اصلاحات اور بہتری نظر آرہی ہے اور ایسے علاقوں کو قومی ترقی کے دھارے میں لایا جا رہا ہے جو ماضی میں نظر اندازکئے گئے۔

انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کے گوادر میں خطاب کے مندرجات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے قومی یکجہتی کو فروغ حاصل ہو گا۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ ملتان میں اکادمی ادبیات کے ریجنل آفس کا قیام خوش آئند ہے جس سے علم و ادب کے گہوارہ شہر ملتان کے علمی ادبی حلقوں کے علاوہ دیگر شہری بھی مستفید ہو ں گے۔

انہوں نے ملک میں فنون لطیفہ کی ترویج و ترقی اورادیبو ں ، شاعروں اور فنکاروں کی فلاح و بہبود اوراور علم و دانش کے فرو غ کے لئے عرفان صدیقی کی خدمات کو سراہا ۔ برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے اس موقع پر بتایا کہ چاروں صوبوں میں اکادمی ادبیات کے ادارے قائم ہیں اور ملتان کی خصوصی اہمیت کے پیش نظرپر زور عوامی مطالبے اور گورنر پنجاب کی کمٹمنٹ پر ملتان میںاکادمی ادبیات کا ادارہ قائم کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر گورنر پنجاب کو ادارے کے افتتاح اور اسلام آباد میں کتاب میلے میں شرکت کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے گورنرپنجاب نے کہاکہ کتاب اور علم کا فروغ معاشرے میں امن اور سلامتی کا ضامن ہوتا ہے اور ہمیں اپنے اسلاف کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ہمیںاپنے ثقافتی اور ادبی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے گورنر پنجاب کو فلاحی سرگرمیوں اور پاکستان گرین ٹاسک فورس کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا اور کہاکہ شہریوںکی مدد سے انہوں نے راولپنڈی کے تعلیمی ، طبی اداروں ، پبلک پارکس، سڑکوں کے کناروں اور خالی جگہوں پر لاکھوں پودے لگائے جو تناور درخت بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کے گرین پاکستان پروگرام کے تحت بھی کمیونٹی کی شرکت سے شجرکاری کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔