Live Updates

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تلاشی دینے کو تیار نہیں اور قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں،وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 02:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان تلاشی دینے کو تیار نہیں اور قانون کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے بشمول ان کی قیادت شریف خاندان سے تو تین نسلوں کا حساب مانگتے ہیں لیکن جب حساب دینے کی اپنی باری آتی ہے تو قانون کے پیچھے چھپنے لگ پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے اگر چوری نہیں کی تو انہیں چاہیئے تھا کہ وہ اپنی تلاشی دے دیتے اوراس مقدمے کو چلنے دیتے تاکہ مقدمے کا فیصلہ ہو سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی ذاتی زندگی کا مقدمہ عوام کے سامنے پیش نہیں کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

عمران خان صاحب ایک طرف تو کہتے ہیں کہ الیکشن سے 6سال قبل جو ہوا اس کو ایڈمٹ نہیں کر سکتے لیکن دوسری طرف وہ تین نسلوں کا حساب مانگتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوسروں کی تلاشی کا شور کرنے والی پی ٹی آئی کو یہ بتانا چاہیئے کہ انہوں نے اپنی تلاشی کیوں نہیں دی، وہ کیوں قانون کے پیچھے چھپی اگر آپ سچے تھے اور کوئی غلطی نہیں کی تھی تو پھر کیوں نہیں کہا کہ ہم تلاشی کے لیے حاضر ہیں مقدمہ چلائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر تو عمران خان کو تلاشی دینی چاہیئے تھی لیکن انہوں نے تکنیکی چیزوں کا سہارا لیکر اپنا ٹرائل نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عدالتوں کا احترام کرنے والی جماعت ہے اس لیے عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا ہمیں قبول ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات