ملکی اداروں پر کیچڑ اچھالنا اور ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی ٹی آئی کی عادت ہے،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 02:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسی الیکشن کمیشن کی تعریف کر رہی ہے جس پر وہ ماضی میںکیچڑ اچھالتی رہی ہے۔ جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں پر کیچڑ اچھالنا اور ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال پی ٹی آئی کی عادت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حق میں فیصلہ دئیے جانے پر اب وہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے پھر رہے ہیں حالانکہ ماضی میں تو الیکشن کمیشن کے متعلق ان کے ریمارکس سب جانتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اپنی عدالتوں پو پورا اعتماد ہے اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہوگا یہی وجہ ہے کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی قبول کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیئے کہ اس فیصلے کی طرح عدلیہ کے دیگر فیصلوں کو بھی قبول کریں۔

متعلقہ عنوان :