سعودی وزیر دفاع کی پینٹاگون میں اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

جمعہ 17 مارچ 2017 09:51

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) امریکا کے دورے کے دوران سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے پینٹا گون میں اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹس اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے وزراء دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عرب خطے میں ایرانی مداخلت سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی وفد کی امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں داعش کے بڑھتے خطرات اور اس کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششوں، عرب ملکوں میں ایران کی مدخلت، سعودی عرب اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔