شام اور عراق میں داعش کے دِن گنے جا چکے ہیں، پینٹاگان

جمعہ 17 مارچ 2017 10:11

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) امریکی محمکہ دفاع پینٹاگان کے ترجمان میجر ایندریان رینکائن گیلووے نے کہا ہے کہ شام اور عراق میں داعش کے شدت پسند گروپ کے دِن گنے جا چکے ہیں، جس کی شکست اب یقینی ہے۔اٴْنھوں نے یہ بات وائس آف امریکا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتائی۔

(جاری ہے)

اٴْنھوں نے موصل کی تازہ ترین کارروائی کا ذکر کیا، ساتھ ہی پیشمرگہ کے کردار، شامی کٴْرد جنگجوئوں اور ترکی، اور ساتھ ہی رقہ کی آزادی کے بارے میں سوالوں کے جواب دیے۔

ترجمان نے بتایا کہ داعش اب اتنی موئثر نہیں رہی، جو کبھی مہلک دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد تشکیل دینے میں پیش پیش تھی۔ اٴْن کے مطابق اب داعش حربی طور پر پیچھے رہ گئی ہے، جب کہ اتحاد کی مدد سے عراقی سکیورٹی فورسز اٴْن کے زیر قبضہ علاقے خالی کرا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :