کبڈی لیگ میں اسلام آباد کی ٹیم سابق اولمپئن عثمان شیخ نے خرید لی

جمعہ 17 مارچ 2017 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) 16مئی سے شروع ہونیوالی 6ٹیموں پر مشتمل سپر کبڈی لیگ کی پہلی ٹیم اسلام آباد کی ملکیت کے حقوق سابق اولمپیئن محمد عثمان شیخ نے حاصل کر لئے اس سلسلے میں گزشتہ روز دس سالہ معاہدہ طے پایا۔

(جاری ہے)

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑی بھی رابطہ کررہے ہیں تاہم سکیورٹی انتظامات کو پرکھنے تک انہیں اس سال ایونٹ کا حصہ بنانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :