Live Updates

اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے ، بھارت پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات میں بہتری نہیں دیکھ سکتا

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 13:05

اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے ، بھارت پاکستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گا۔بھارت پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری نہیں دیکھ سکتا ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے بغیر گزارہ نہیں اسلئے دونوں ممالک کو اپنے تعلقات کی بہتری کے لئے غور کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہر قسم کے حالات میں تعاون کو یقینی بنایا مگر افغانستان میں موجود کچھ ممالک ایسے ہیں جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کو نہیں دیکھ سکتے جن میں بھارت سرفہرست ہے لیکن پاکستان نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ اپنی سرزمین پر سرحد پار سے دہشت گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملکی دفاع کے لئے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باڈرز بند کرنے سے اپنے لوگوں کا ہی نقصان ہوتا ہے جبکہ دونوں اطراف کی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات