عراق، جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے داعش کی نئی حکمت عملی

داعش کا دائیں ساحلی علاقے سے عراقی فوج پر حملہ

جمعہ 17 مارچ 2017 13:07

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) عراق میں شدت پسند گروپ دولت اسلامی ’داعش‘ نے جنگ کا پانسا پلٹنے کے لیے غیرمتوقع مقامات سے عراقی فوج پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ جمعرات کی شام داعشی جنگجوؤں نے صلاح الدین گورنری کے دائیں ساحلی کنارے میں الشرقاط سے ھاون راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عراقی سیکیورٹی فورسز کے ایک ذریعے نے میڈیا کو بتایا کہ حوثی باغیوں نے صلاح الدین گورنری میں ساحلی علاقے الشرقات کے الخضرانیہ اور الحوریہ سے راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا تاہم اس موقع پر موجود سیکیورٹی فورسز نے داعش کا حملہ پسپا کردیا۔

دہشت گردوں اور عراقی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔ داعشی جنگجوؤں نے دائیں ساحلی علاقے سے حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ بعض دوسرے مقامات سے بھی صلاح الدین گورنری کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ چند ماہ کے دوران عراقی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں داعش کے قبضے سے کئی اہم علاقوں کو آزاد کرایا گیا ہے مگر داعشی دہشت گرد کھوئے ہوئے علاقوں پر چھپ کر دھوکے سے حملے کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :