خیبرایجنسی ،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی دہشتگردوں کے کمپائونڈ پر بمباری ،متعدد دہشتگرد ہلاک

کا روائی کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کی ،آئی ایس پی آر

جمعہ 17 مارچ 2017 13:08

خیبرایجنسی ،پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی  دہشتگردوں کے کمپائونڈ پر بمباری ..
خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2017ء) پاک فضائیہ نے خیبرایجنسی میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کے علاقے وادی راجگال میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ اس کارروائی میں جیٹ طیاروں نے دہشتگردوں کے کمپائونڈ پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔ تاہم کارروائی میں منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی