آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

چین نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 مارچ 2017 13:16

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ چینی وزیر خارجہ کے مطابق پاکستان کی ہمسائیوں سے بہترین تعلقات کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک سے متعلق پاکستان بڑھ چڑھ کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں۔خطے میں امن و استحاکم کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ آرمی چیف نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان چین سے دوستی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو جذبے کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ آرمی چیف نےسفارتی تعاون پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔